تائی پے سٹی،15اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی سوربھ ورما نے آج یہاں چینی تائی پے گراں پری بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں براہ راست کھیل میں مقامی دعویدار اور سب سے اوپر ترجیحی سو جین ہاؤ کو شکست دے کر جاری تیسرے ٹورنامنٹ میں فائنل میں جگہ بنائی۔بلجیم اور پولینڈ میں دو بین الاقوامی چیلنجر مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنانے والے 2011کے قومی چمپئن سوربھ نے ہاو کو 33منٹ میں 11-4 11-7 11-9سے شکست دی۔چوٹوں کے بعد واپسی کر رہے سوربھ فائنل میں ملائیشیا کے ڈیرن لیو اور پانچویں ترجیحی چینی تائی پے کے لن یو سین کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے بھڑیں گے۔مدھیہ پردیش کے 23سال کے سوربھ کو پہلے گیم میں مخالف کھلاڑی سے بالکل بھی ٹکر نہیں ملی۔جین ہاو نے دوسرے گیم میں کچھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہندوستانی کھلاڑی نے اسے جیت کر 2-0کی برتری حاصل کرلی۔تیسرے گیم میں جین ہاو نے سوربھ کو سخت ٹکر دی،جین ہاؤ نے 5-2کی برتری بنائی لیکن سوربھ نے 5-5پر اسکور برابر کر دیا،ہاو نے اس کے بعد 8-6کی برتری بنائی لیکن سوربھ نے مسلسل تین پوائنٹس کے ساتھ 9-8کی برتری حاصل کر لی۔ہاو نے اسکور 9-9کیا لیکن سوربھ نے مسلسل دو پوائنٹس جیت کر انہیں باہر کا راستہ دکھا دیا۔